سجدے میں دعا کی اہمیت اور فضیلت
تحریر: عمران ایوب لاہوری

سجدے میں کثرت سے دعا کرنی چاہیے
➊ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اقرب مـا يـكـون الـعـبـد من ربه وهو ساجد فأكثروا الدعاء
”بندہ اپنے رب کے بہت زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے لٰہذا تم (سجدے کی حالت میں ) کثرت سے دعا کیا کرو۔“
[مسلم: 482 ، كتاب الصلاة: باب ما يقال فى الركوع والسجود ، أبو داود: 875 ، نسائي: 226/2 ، أبو عوانة: 180/2 ، أحمد: 421/2 ، بيهقي: 110/2]
➋ ایک روایت میں یہ الفاظ مذکور ہیں: وأما السجود فاجتهدوا فى الدعاء فقمن أن يستجاب لكم ”اور سجدے میں کوشش و جستجو سے دعا مانگا کرو کیونکہ یہ اس لائق ہے کہ تمہاری دعا قبول کر لی جائے ۔“
[مسلم: 479]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے