سترہ سالہ جوان لڑکی فرض روزے نہ رکھ سکی کیا کرے؟
سوال : میں ایک سترہ سالہ جوان لڑکی ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنے اوپر صوم فرض ہونے کے ابتدائی دو سالوں میں رمضان کے چھوٹے ہوئے صیام کی قضا نہیں کر سکی۔ اب میں کیا کروں ؟
جواب : چھوٹے ہوئے صیام کی قضا کرنے میں آپ کو جلدی کرنا لازم ہے، اگرچہ متفرق طور پر سہی۔ اور قضا کے ساتھ کفارہ یعنی ہر دن کے بدلہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا بھی ضروری ہے۔ اور یہ قضا کو ایک سال سے زائد مؤخر کرنے کی وجہ سے ہے جمہور علماء کی رائے یہی ہے۔
’’ شیخ ابن جبرین۔ رحمہ اللہ۔ “

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: