تحریر: عمران ایوب لاہوری
خطبہ عید کا حکم
حضرت عبد اللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید میں حاضر ہوا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو فرمایا:
إنا نخطب فمن أجب أن يجلس للخطبة فليجلس ومن أحب أن يذهب فليذهب
”یقیناً ہم خطبہ دیں گے پس جو خطبے کے لیے بیٹھنا پسند کرے وہ بیٹھ جائے اور جو جانا پسند کرے وہ چلا جائے ۔“
[صحيح: صحيح أبو داود: 1024 ، كتاب الصلاة: باب الجلوس للخطبة ، أبو داود: 1155 ، ابن ماجة: 1290 ، نسائي: 185/3 ، ابن خزيمة: 1362 ، بيهقي: 301/3]