تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
6۔ جن کیسے مختلف اشکال بدلتے ہیں ؟
جواب :
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
لا عدوى، ولا طيرة، ولا غول
”کوئی بیماری متعدی نہیں اور نہ بدشگونی (درست) ہے اور نہ غول ہے۔ “ [صحيح مسلم، رقم الحديث 2222]
غول جن کو کہتے ہیں، جیسے حدیث میں انھیں سحرة الجن ”جادوگر جن“ کہا گیا ہے۔
جبکہ یہ بات مسلم ہے کہ جادوگر (اللہ کے اذن) سے شکلیں بدلنے پر قادر ہیں۔ [ صحيح مسلم 217/4 ]