تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
جواب :
«فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَالشَّيَاطِينَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِيًّا » [مريم: 68]
”تو قسم ہے تیرے رب کی ! بے شک ہم ان کو اور شیطانوں کو ضرور اکٹھا کریں گے، پھر بے شک ہم انھیں جہنم کے گرد ضرور گھٹنوں کے بل گرے ہوئے حاضر کریں گے۔“
اللہ تعالیٰ نے اپنی کریم ذات کی قسم اٹھائی ہے کہ وہ یقیناً ان سب کو اور ان شیاطین کو اٹھا کھڑا کرے گا، جو غیر اللہ کی عبادت کرتے تھے۔
« ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِيًّا » پھر (کہا) ہم انھیں گھٹنوں کے بل جہنم کے گرد حاضر کریں گے۔ جس سے معلوم ہوا ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔