مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
ضرورت کے لیے ایک مسجد سے دوسری مسجد میں قرآن کریم کے نسخے منتقل کرنے کا حکم
اگر کسی چھوٹی مسجد میں موجود قرآن کریم کے نسخوں کی ضرورت نہ ہو، تو پھر اس مسجد سے، جس میں ضرورت نہیں، ضرورت مند مسجد میں انہیں منتقل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، کیونکہ مقصود بہرحال نمازیوں کا ان سے فائدہ اٹھانا ہے، لیکن امام مسجد کی اجازت ضروری ہے کیونکہ مسجد کی ضرورت کے متعلق وہی بخوبی جانتا ہے۔ واللہ اعلم
[ابن باز: مجموع الفتاوى والمقالات: 15/20]