جواب: انسیکٹ کلر کے ذریعہ مچھروں کا خاتمہ کرنا ممنوع و حرام ہے ، کیوں کہ مچھر اس کے ساتھ چمٹ کر جل جاتا ہے ، کسی ذی روح کو جلانا جائز نہیں ہے ۔
➊ سید نا حمزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
فإنه لا يعذب بالنار إلا رب النار
”آگ کا عذاب صرف اللہ ہی دے سکتا ہے ۔ “
[ سنن سعيد بن منصور: ٢٦٤٣ ، مسند الإمام أحمد: ٤٩٤/٣ ، سنن أبى داود: ٢٦٧٣ ، وسنده حسنُ]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ”صحیح“ کہا ہے ۔
[فتح الباري: ٦ / ١٤٩]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إن النار لا يعذب بها إلا الله .
”آگ کا عذاب اللہ کے سوا کوئی نہیں دے سکتا ۔ “
[ صحيح البخاري: ٣٠١٦]
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تعذبوا بعذاب الله
” کسی کو آگ میں مت جلائیں ۔ “
[ صحيح البخاري: ٣٠١٧]
ثابت ہوا مچھروں ، مکھیوں اور حشرات الارض وغیرہ کا خاتمہ جلا کر کرنا جائز نہیں ، ممنوع و حرام ہے ۔