تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
8۔ اللہ تعالیٰ نے جنات کو کس چیز سے پیدا کیا ہے ؟
جواب :
الله تعالی نے جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا ہے۔
فرمان الہٰی ہے :
وَخَلَقَ الْجَانَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ ﴿١٥﴾
” اور جن کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا۔“ [الرحمن: 15]
اس آیت کریمہ میں لفظ مَّارِجٍ کو اللہ تعالی نے ذکر کیا ہے، اس کا معنی آگ کا وہ حصہ ہے جو اوپر کی طرف بلند ہوتا ہے، جسے ہم شعلہ کہتے ہیں۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
خلقت الملائكة من نور، وخلق الجان من مارج من نار، وخلق آدم مما وصف لكم
”فرشتے نور سے پیدا کیے گئے ہیں، جنات آگ کے شعلے سے اور آدم علیہ السلام کو اس چیز سے پیدا کیا گیا ہے، جو تمھارے لیے بیان کی گئی ہے (یعنی مٹی)۔“ [صحيح مسلم، رقم الحديث 2996 ]