ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ العلق (96) — آیت 8

اِنَّ اِلٰی رَبِّکَ الرُّجۡعٰی ؕ﴿۸﴾
یقیناتیرے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے۔ En
کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
En
یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

یقیناً (تجھے) اپنے پروردگار کی طرف لوٹنا [8] ہے
[8] ﴿رُجْعٰي بمعنی لوٹ کر واپس جانے کا مقام، یعنی انسان دنیا میں خواہ کتنی ہی سرکشی اختیار کر لے۔ بالآخر اسے اپنے پروردگار کے پاس جانا پڑے گا۔ اس وقت اسے معلوم ہو جائے گا کہ اس کی اس متکبرانہ روش کا انجام کیسا ہوتا ہے؟