ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ التين (95) — آیت 2

وَ طُوۡرِ سِیۡنِیۡنَ ۙ﴿۲﴾
اور طور سینین کی! En
اور طور سینین کی
En
اور طور سِینِین کی En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

2۔ اور طور سینا [3] کی
[3] ﴿طور سينين﴾ کو سورۃ المومنون کی آیت نمبر 20 میں طور سیناء کہا گیا ہے۔ اور آج کل بھی سیناء کا نام سیناء ہی ہے۔ یہ ایک بلند پہاڑ ہے جو مصر سے مدین یا مدین سے مصر جاتے ہوئے راستہ میں پڑتا ہے۔ اسی پہاڑ کی ایک چوٹی کا نام طور ہے۔ اور اسی پہاڑ کے دامن میں وادی کا نام طویٰ ہے جسے قرآن میں وادی مقدس اور البقعۃ المبارکة بھی کہا گیا ہے۔ اسی مقام پر موسیٰؑ کو نبوت عطا کی گئی اور دو دفعہ اللہ تعالیٰ سے ہم کلامی کا شرف حاصل ہوا۔