ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الشمس (91) — آیت 2

وَ الۡقَمَرِ اِذَا تَلٰىہَا ۪ۙ﴿۲﴾
اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے! En
اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے
En
قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

2۔ اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے [2] آئے
[2] ﴿تليٰ بمعنی کسی چیز کا کسی دوسری چیز کے پیچھے آنا اور بار بار آتے رہنا۔ یعنی مہینہ کے اکثر ایام ایسے ہوتے ہیں کہ سورج ڈوبنے کے بعد چاند نکل آتا ہے۔