ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ البلد (90) — آیت 12

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡعَقَبَۃُ ﴿ؕ۱۲﴾
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ مشکل گھاٹی کیا ہے؟ En
اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟
En
اور کیا سمجھا کہ گھاٹی ہے کیا؟ En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

12۔ اور آپ کیا جانیں کہ وہ دشوار گزار گھاٹی [10] کیا ہے؟
[10] یہ گھاٹی دراصل اخلاقی بلندیاں ہیں اور ان پر چڑھنے کا راستہ دشوار گزار اس لحاظ سے ہے کہ ایسے راستے عموماً انسان کی خواہش کے خلاف اور طبیعت کے لئے ناگوار اور گرانبار ہوتے ہیں۔