11۔ مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی [9] سے گزرنے کی ہمت نہ کی
[9] اس آیت میں دو الفاظ قابل وضاحت ہیں ایک ﴿اقتحام﴾ دوسرا ﴿عقبة﴾﴿قحم﴾﴿في الامر﴾ بمعنی بلا سوچے کسی معاملہ میں داخل ہو جانا اور ﴿اِقْتَحَمَ﴾﴿الامر﴾ بمعنی اپنے آپ کو مشقت کے ساتھ کسی معاملہ میں پھنسا دینا یا کسی مشکل کام میں جا گھسنا۔ اور ﴿عقبه﴾ بمعنی کسی پہاڑ یا گھاٹی پر چڑھنے کا دشوار گزار راستہ جو پہاڑوں کے درمیان سے گزرتا ہو اور اس لفظ سے صرف اوپر چڑھنے کا راستہ ہی مراد لیا جاتا ہے، نیچے اترنے کا نہیں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔