ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ التوبة (9) — آیت 119

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۱۱۹﴾
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کے ساتھ ہو جاؤ۔ En
اے اہل ایمان! خدا سے ڈرتے رہو اور راست بازوں کے ساتھ رہو
En
اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

119۔ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور راست باز لوگوں [135] کا ساتھ دو
[135] سچ بولنے کی فضیلت اور فائدہ:۔
کعب بن مالکؓ غزوہ تبوک سے پیچھے رہ جانے والوں کا قصہ بیان کرنے کے بعد کہا کرتے: اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ اللہ نے کسی شخص کو سچ کہنے کی توفیق دے کر اس پر اتنا احسان کیا ہو جیسا کہ مجھ پر کیا۔ میں نے اسی وقت سے لے کر آج تک قصداً کبھی جھوٹ نہیں بولا اور اللہ تعالیٰ نے اسی باب میں یہ آیات اتاریں:
﴿لَقَدْ تَّاب اللّٰهُ عَلَي النَّبِيِّ وَالْمُهٰجِرِيْنَ وَالْاَنْصَارِ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْهُ فِيْ سَاعَةِ الْعُسْرَةِ مِنْۢ بَعْدِ مَا كَادَ يَزِيْغُ قُلُوْبُ فَرِيْقٍ مِّنْهُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ ۭ اِنَّهٗ بِهِمْ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ [بخاري۔ كتاب التفسير]