ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الفجر (89) — آیت 21

کَلَّاۤ اِذَا دُکَّتِ الۡاَرۡضُ دَکًّا دَکًّا ﴿ۙ۲۱﴾
ہرگز نہیں، جب زمین کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کر دی جائے گی۔ En
تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی
En
یقیناً جس وقت زمین کوٹ کوٹ کر برابر کر دی جائے گی En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

21۔ ہرگز نہیں [14] جب زمین کوٹ کوٹ [15] پر کر برابر کر دی جائے گی
[14] یعنی ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا کہ تمہاری ایسی کرتوتوں کی تم سے باز پرس نہ کی جائے اور ایسا وقت یقیناً آنے والا ہے۔
[15] یعنی زمین پر متواتر زلزلوں اور ضربوں سے اس کے پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں گے اور سب نشیب و فراز برابر کر دیے جائیں گے اور زمین ایک چٹیل میدان بنا دی جائے گی۔