ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الغاشية (88) — آیت 3

عَامِلَۃٌ نَّاصِبَۃٌ ۙ﴿۳﴾
محنت کرنے والے، تھک جانے والے ۔ En
سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے
En
(اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

3۔ سخت محنت [3] کرنے والے، تھکے ماندے ہوں گے
[3] بعض مفسرین نے اس آیت کو آخرت سے متعلق کیا ہے اور مطلب یہ بیان کیا ہے کہ ایسے لوگوں کے گلوں میں طوق اور پاؤں میں بیڑیاں ہوں گی۔ اسی حال میں کبھی انہیں کسی بلندی پر چڑھنے کا حکم دیا جائے گا اور کبھی اترنے کا۔ اسی محنت و مشقت کی وجہ سے وہ تھک کر چور ہو جائیں گے۔ اور بعض نے اسے دنیا سے متعلق کیا ہے اور مطلب یہ بیان کیا ہے کہ وہ دنیا میں محنت اور ریاضت کر کے تھک چکے ہوں گے لیکن ان کے نیک اعمال بھی شرک یا کسی دوسری وجہ سے برباد ہو جائیں گے تو ایسے لوگ بھی اپنے انجام سے سخت خوفزدہ ہوں گے۔