ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الغاشية (88) — آیت 11

لَّا تَسۡمَعُ فِیۡہَا لَاغِیَۃً ﴿ؕ۱۱﴾
وہ اس میں بے ہودگی والی کوئی بات نہیں سنیں گے۔ En
وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے
En
جہاں کوئی بیہوده بات نہیں سنیں گے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

11۔ جہاں وہ کوئی لغو بات [7] نہ سنیں گے
[7] وہاں نہ کسی قسم کا غل غپاڑہ ہو گا نہ شور شرابا، نہ جھوٹ اور چغلی، نہ گالی گلوچ اور نہ بیہودہ مذاق۔ سب کے دل ایک دوسرے سے صاف ہوں گے۔ کسی کا دوسرے سے کوئی تنازعہ نہ ہو گا سب محبت و اخوت سے رہیں گے اور ایک دوسرے کے لیے سلامتی کی دعائیں کرتے رہیں گے اور یہ جنت کی ایسی نعمت ہو گی جسے اللہ تعالیٰ نے جنت کی بڑی بڑی نعمتوں میں شمار کیا ہے۔