ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الطارق (86) — آیت 17

فَمَہِّلِ الۡکٰفِرِیۡنَ اَمۡہِلۡہُمۡ رُوَیۡدًا ﴿٪۱۷﴾
سو کافروں کو مہلت دے ،مہلت دے انھیں تھوڑی سی مہلت۔ En
تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو
En
تو کافروں کو مہلت دے انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

17۔ پس آپ تھوڑی دیر کے لیے ان کافروں کو ان کے حال [13] پر چھوڑ دیجیے۔
[13] یعنی آپ تھوڑی مدت مزید صبر سے کام لیجیے۔ کچھ زیادہ مدت نہ نہ گزرنے پائے گی کہ ان لوگوں کی کرتوتوں کا انجام سب کے سامنے آجائے گا۔