ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الطارق (86) — آیت 11

وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِ ﴿ۙ۱۱﴾
قسم ہے آسمان کی جو بار بار بارش برسانے والا ہے! En
آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
En
بارش والے آسمان کی قسم! En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

11۔ قسم ہے آسمان کی جو بار بار بارش برساتا [9] ہے
[9] ﴿ذات الرجع﴾ رجوع کے معنی اپنی اصل کی طرف لوٹنا ہے مگر مجازاً ﴿رجع﴾ کا لفظ بارش کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور آسمان کو ﴿ذات الرجع﴾ کہنے کی ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ سمندر سے آبی بخارات اٹھتے ہیں وہ جب آسمان کی بلندیوں پر پہنچتے ہیں تو ان بلندیوں کی ٹھنڈک ان آبی بخارات کو پھر سے پانی میں تبدیل کر دیتی ہے اور بارش شروع ہوتی ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ بارش برسنے کا عمل فقط ایک بار ہی نہیں ہوتا بلکہ بار بار اور وقتاً فوقتاً ہوتا ہی رہتا ہے۔