ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الطارق (86) — آیت 10

فَمَا لَہٗ مِنۡ قُوَّۃٍ وَّ لَا نَاصِرٍ ﴿ؕ۱۰﴾
تو اس کے پاس نہ کوئی قوت ہوگی اور نہ کوئی مددگار ۔ En
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
En
تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

10۔ تو انسان کے پاس نہ کوئی اپنا زور ہو گا اور نہ ہی [8] کوئی اس کی مدد کرنے والا ہو گا
[8] یعنی اس دن کسی انسان کو بھی اتنی قوت حاصل نہ ہو گی کہ وہ اس دن پیش آنے والے مصائب کی مدافعت کر سکے۔ نہ ہی کوئی اس کی مدد کرنے کو وہاں موجود ہو گا۔