ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ البروج (85) — آیت 12

اِنَّ بَطۡشَ رَبِّکَ لَشَدِیۡدٌ ﴿ؕ۱۲﴾
بے شک تیرے رب کی پکڑ یقینا بہت سخت ہے۔ En
بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے
En
یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

12۔ آپ کے پروردگار کی گرفت [8] یقیناً بڑی سخت ہے
[8] ایسے مجرموں کو یہ بات خوب ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ جب اللہ تعالیٰ گرفت کرنے پر آتا ہے تو یہ گرفت اتنی شدید ہوتی ہے کہ ایسے مجرموں کا صفحہ ہستی سے نام و نشان تک مٹا دیتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ گرفت آتی ضرور ہے خواہ جلد آئے یا بدیر۔ اور اگر کوئی شخص اس دنیا میں ایسی گرفت سے بچ بھی جائے تو آخرت میں کبھی بچ نہیں سکے گا۔