21۔ اور جب ان پر قرآن پڑھا جائے تو سجدہ [16] نہیں کرتے
[16] اس آیت کی تلاوت کے بعد سجدہ کرنا چاہیے جیسا کہ درج ذیل احادیث سے واضح ہوتا ہے۔ ابو رافع کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہؓ کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھی۔ انہوں نے یہی سورت پڑھی اور ﴿يسجدون﴾ پر سجدہ کیا۔ میں نے کہا۔ یہ کیا؟ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی۔ انہوں نے یہی سورت پڑھی تو سجدہ کیا اور میں تو ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہوں گا۔ اور سیدنا ابوہریرہؓ ہی سے دوسری روایت یوں ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سورۃ ﴿اذا السماء انشقت﴾ اور سورۃ اقرأ میں سجدہ کیا۔ [بخاری۔ کتاب الصلوۃ۔ باب سجود القرآن]
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔