ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الإنفطار (82) — آیت 1

اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡ ۙ﴿۱﴾
جب آسمان پھٹ جائے گا۔ En
جب آسمان پھٹ جائے گا
En
جب آسمان پھٹ جائے گا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

1۔ جب آسمان پھٹ [1] [2] جائے گا
[1] یہاں سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی وہ حدیث مد نظر رکھنی چاہیے جس میں آپ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کو یہ پسند ہے کہ قیامت کو اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ وہ التکویر، الانفطار اور الانشقاق پڑھ لے۔ [ترمذي۔ ابواب التفسير]
[2] ﴿اِنْفَطَرَتْ ﴿فطر﴾ کے معنی کسی چیز کو لمبائی میں یوں پھاڑنا کہ اس میں شگاف پڑ جائے اور فطور شگاف کے معنی میں آتا ہے۔ اس لحاظ سے ﴿انفطر﴾ کا معنی چِر جانا بھی درست ہے اور پھٹ جانا بھی۔ جو صورت بھی ہو اس سے آسمان میں شگاف پڑ جائیں گے۔