ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ التكوير (81) — آیت 24

وَ مَا ہُوَ عَلَی الۡغَیۡبِ بِضَنِیۡنٍ ﴿ۚ۲۴﴾
اور وہ غیب کی باتوں پر ہرگز بخل کرنے والا نہیں۔ En
اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
En
اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

24۔ اور وہ غیب (کے اس علم کو لوگوں تک پہچانے کے معاملہ) میں بخیل [19] نہیں ہے
[19] یعنی غیب کی خبریں جو اسے بذریعہ وحی معلوم ہوتی ہیں۔ خواہ زمانہ ماضی سے متعلق ہوں یا مستقبل سے یا مابعد الطبیعات سے، تمام لوگوں کو بلا کم و کاست بتاتا اور پہنچا دیتا ہے۔ وہ کاہنوں کی طرح نہ کسی سے نذرانے یا مٹھائی وصول کرتا ہے اور نہ ہی کسی طرح کے معاوضہ یا اجر کی تم لوگوں سے توقع رکھتا ہے۔ پیغمبر کی سیرت کو بھلا کاہنوں سے کیا نسبت ہو سکتی ہے۔