ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ التكوير (81) — آیت 10

وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡ ﴿۪ۙ۱۰﴾
اور جب اعمال نامے پھیلائے جائیں گے۔ En
اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
En
اور جب نامہٴ اعمال کھول دیئے جائیں گے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

10۔ اور جب اعمال نامے کھولے [10] جائیں گے
[10] ﴿نُشِرَتْ ﴿نَشَرَ کے معنی کسی چیز کو کھولنا، کھول کر پھیلا دینا اور کوئی خبر مشہور کرنا ہے۔ اور اس کی ضد طوٰی بمعنی لپیٹنا ہے۔ کہتے ہیں ﴿نشرت الكتاب ثم طويته﴾ یعنی میں نے کتاب کھولی پھر بند کر دی۔ یعنی اس دن لوگوں کے اعمال نامے کھول کر ان کے ہاتھوں میں تھما دیئے جائیں گے۔