64۔ اے نبی! آپ کے لئے اور ان مومنوں [66] کے لئے جو آپ کے حکم پر چلتے ہیں اللہ ہی کافی ہے
[66] اس آیت کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ اللہ آپ کو بھی کافی ہے اور ان مومنوں کو بھی جو آپ کی پیروی کرتے ہیں اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ اللہ اور مسلمانوں کی یہ جماعت جو آپ کی پیروی کرتی ہے۔ آپ کو کافی ہے۔ خواہ ان کی تعداد کتنی ہی تھوڑی کیوں نہ ہو۔ گویا یہ مطلب سابقہ آیت: ﴿هُوَالَّذِيْٓاَيَّدَكَبِنَصْرِهٖوَبِالْمُؤْمِنِيْنَ﴾ کا ہی خلاصہ ہوا۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔