ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النازعات (79) — آیت 5

فَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا ۘ﴿۵﴾
پھر جو کسی کام کی تدبیر کرنے والے ہیں! En
پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں
En
پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم! En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

5۔ پھر ان کی جو کسی حکم کی تدبیر [5] کرنے والے ہیں
[5] پھر ارواح کے متعلق فرشتوں کو جو حکم ملتا ہے خواہ وہ حکم ثواب کا ہو یا عذاب کا۔ اس پر فوراً عمل درآمد کی تدبیر کرتے ہیں۔ اور اگر الفاظ کی عمومیت کا لحاظ رکھا جائے تو ان سے مراد وہ تمام فرشتے ہیں جو تدبیر امور کائنات پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مامور ہیں۔