ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النازعات (79) — آیت 36

وَ بُرِّزَتِ الۡجَحِیۡمُ لِمَنۡ یَّرٰی ﴿۳۶﴾
اور جہنم (ہر) اس شخص کے لیے ظاہر کردی جائے گی جو دیکھتا ہے۔ En
اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی
En
اور (ہر) دیکھنے والے کے سامنے جہنم ﻇاہر کی جائے گی En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

36۔ اور جہنم کو پر دیکھنے والے کے سامنے لایا [26] جائے گا
[26] ﴿بُرّزَت ﴿بَرَزَ بمعنی کسی چیز کا نکل کر کھلے میدان میں آجانا۔ سامنے آنا۔ گم نامی اور پوشیدگی کے بعد ظاہر ہونا۔ اور ﴿برز﴾ کے معنی فضا اور کھلا میدان اور دعوت مبارزت بمعنی کسی شخص کا میدان جنگ میں آگے بڑھ کر دشمن کے کسی آدمی کو مقابلہ کے لیے للکارنا ہے اور ﴿برز﴾ بمعنی کسی چھپی ہوئی چیز کو نکال کر سامنے کھلے میدان میں لے آنا۔ یعنی اس دن جہنم کو سب لوگوں کے سامنے لے آیا جائے گا خواہ وہ نیک لوگ ہوں یا بد کردار۔ اسی مضمون کو ایک دوسرے مقام پر یوں بیان فرمایا: ﴿وَاِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا یعنی تم میں سے ہر شخص جہنم پر پہنچنے والا ہے۔