ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النازعات (79) — آیت 22

ثُمَّ اَدۡبَرَ یَسۡعٰی ﴿۫ۖ۲۲﴾
پھر واپس پلٹا ، دوڑ بھاگ کرتا تھا ۔ En
پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا
En
پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

22۔ پھر لوٹ گیا اور تدبیریں [16] کرنے لگا
[16] فرعون کی سرکشی :۔
فرعون اور درباریوں کو یہ معجزہ دیکھ کر یقین تو آچکا تھا کہ موسیٰؑ واقعی اللہ کا رسول ہے۔ مگر مشکل یہ تھی کہ یہ بات تسلیم کر لینے سے ان سب کو اپنے اپنے اقتدار اور مناصب سے دستبردار ہو کر سیدنا موسیٰؑ کا مطیع فرمان بننا پڑتا تھا اور یہ بات ان کے لیے موت تھی۔ لہٰذا انہوں نے عوام الناس کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی کہ یہ اللہ کی طرف سے عطا کردہ معجزہ نہیں بلکہ جادو کا کرشمہ ہے۔ اپنے اس جھوٹ کو سچا بنانے کے لیے انہوں نے یہ چال چلی کہ ملک بھر کے ماہر جادوگروں کا برسر عام موسیٰؑ سے مقابلہ کروا دیا جائے۔ فرعون نے جادوگروں کو لالچ بھی بہت دیا۔ مگر جب جادوگروں نے میدان مقابلہ میں ہار کر بھرے مجمع میں یہ اعلان کر دیا کہ یہ جادو کا کرشمہ نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ معجزہ ہے اور ہم موسیٰ اور ہارون علیہما السلام کے رب پر ایمان لاتے ہیں تو اس سے فرعون اور اس کے درباریوں کی بھرے مجمع میں خوب رسوائی ہوئی۔