ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النازعات (79) — آیت 16

اِذۡ نَادٰىہُ رَبُّہٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًی ﴿ۚ۱۶﴾
جب اس کے رب نے اسے مقدس وادی طویٰ میں پکارا۔ En
جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا
En
جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

16۔ جب طویٰ کی مقدس وادی میں انہیں ان کے پروردگار [12] نے پکارا تھا
[12] نبوت سے سرفرازی :۔
یہ مقدس وادی، جس کا نام طویٰ ہے، کوہ طور کے دامن میں واقع ہے۔ مدین سے مصر یا مصر سے مدین جاتے ہوئے راستہ میں پڑتی ہے۔ اسی مقام پر سیدنا موسیٰؑ کو اللہ تعالیٰ سے ہمکلامی کا دو دفعہ شرف حاصل ہوا تھا۔ پہلی دفعہ جب وہ اپنے اہل و عیال سمیت مصر جا رہے تھے تو اللہ تعالیٰ نے حالات ہی ایسے پیدا کر دیئے کہ آپ اس وادی میں آگ دیکھ کر وہاں پہنچ گئے اسی مقام پر اور اسی موقع پر آپ کو منصب نبوت سے نوازا گیا تھا۔ اور دوسری دفعہ جب تورات لینے کی غرض سے وہاں گئے تھے۔