ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النازعات (79) — آیت 14

فَاِذَا ہُمۡ بِالسَّاہِرَۃِ ﴿ؕ۱۴﴾
پس یک لخت وہ زمین کے اوپر موجود ہوں گے۔ En
اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے
En
کہ (جس کے ﻇاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

14۔ پھر وہ یکدم ایک میدان میں آموجود ہوں [10] گے
[10] یعنی جس کام کو یہ کافر خلاف عقل اور ناممکن العمل سمجھ رہے ہیں۔ اس کی حقیقت صرف اتنی ہے کہ جب دوسری مرتبہ صور پھونکا یا ڈانٹ پلائی جائے گی تو اس وقت سب اگلے پچھلے لوگ بلا توقف میدان حشر کی طرف اکٹھے ہونا شروع ہو جائیں گے۔