ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النبأ (78) — آیت 7

وَّ الۡجِبَالَ اَوۡتَادًا ﴿۪ۙ۷﴾
اور پہاڑوں کو میخیں۔ En
اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)
En
اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا؟) En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

7۔ اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح [5] گاڑ دیا
[5] پہاڑوں کی تنصیب :۔
زمین جب پیدا کی گئی تو ابتداً لرزتی رہتی تھی، ڈولتی تھی، جھولتی تھی اور ادھر ادھر ہچکولے کھاتی تھی۔ ایسی صورت میں انسان کا اس پر زندہ رہنا ممکن نہ تھا۔ ہم نے اس کی پشت پر جابجا پہاڑوں کے طویل سلسلے میخوں کی طرح گاڑ دیئے اور انہیں اس تناسب سے جا بجا مقامات پر پیدا کیا جس سے زمین میں لرزش اور جھول بند ہو گئی اور وہ اس قابل بنا دی گئی کہ انسان اس پر اطمینان سے چل پھر سکے۔ اس پر مکانات وغیرہ تعمیر کر سکے اور سکون سے پوری زندگی بسر کر سکے۔