ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ المرسلات (77) — آیت 45

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۴۵﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔ En
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی
En
اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

45۔ اس دن جھٹلانے والوں [25] کے لیے تباہی ہے
[25] یعنی مجرموں اور آخرت کے منکروں کو ایک تو اپنے انجام سے گھبراہٹ اور پریشانی ہو گی۔ دوسرے وہ لوگ ان کے سامنے جنت میں جا رہے ہوں گے جنہیں وہ حقیر سمجھتے تھے اور ان کے مقابلہ میں اپنے آپ کو کوئی بالاتر مخلوق قرار دیتے تھے۔ اس طرح ان کی تکلیف میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔