ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ المرسلات (77) — آیت 36

وَ لَا یُؤۡذَنُ لَہُمۡ فَیَعۡتَذِرُوۡنَ ﴿۳۶﴾
اور نہ انھیں اجازت دی جائے گی کہ وہ عذر کریں۔ En
اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں
En
نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

36۔ اور نہ انہیں یہ اجازت دی جائے گی کہ وہ [22] کوئی عذر پیش کریں
[22] یہ وہ وقت ہو گا جب اللہ تعالیٰ کی عدالت میں لوگوں کے مقدمات کا فیصلہ ہو چکے گا۔ اور ظالم لوگوں کے اعضاء و جوارح ان کے خلاف شہادت دے کر انہیں جھوٹا قرار دے چکے ہوں گے۔ انصاف کے تمام تر تقاضوں کے مکمل ہونے کے بعد مجرموں کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنی بریت کے لیے مزید کچھ کہہ سکیں نہ ہی اس وقت عذر پیش کرنے کا کوئی موقع باقی رہ جائے گا۔