ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ المرسلات (77) — آیت 23

فَقَدَرۡنَا ٭ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ ﴿۲۳﴾
پس ہم نے اندازہ کیا تو ہم اچھے اندازہ کرنے والے ہیں۔ En
پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں
En
پھر ہم نے اندازه کیا اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

23۔ پھر ہم نے اندازہ [14] مقرر کیا تو ہم کیا ہی اچھا اندازہ کرنے والے ہیں
[14] اندازہ یہ ہے کہ جب تک بچہ کی پوری قوتیں اور اس کے اعضاء مکمل نہیں ہو جاتے۔ بچہ رحم مادر میں ہی رہتا ہے اور جب ہر قسم کی نشو و نما مکمل ہو جاتی ہے تو اس کے بعد ایک دن بھی بچہ رحم مادر میں نہیں رہ سکتا۔ ماں کو دردیں شروع ہو جاتی ہیں۔ اور اس وقت تک یہ دردیں ختم نہیں ہوتیں جب تک بچہ وضع ہو کر اس کے رحم سے باہر نہ نکل آئے۔