[11] یعنی ہمارا یہ دستور اسی بات پر ختم نہیں ہو جاتا کہ آخرت کے منکروں کو تباہ و برباد کر کے صفحۂ ہستی سے مٹا دیں۔ بلکہ اس کی حیثیت تو محض ایک مجرم کی گرفتاری کی ہے۔ کہ باقی لوگ ان کے مظالم سے نجات پائیں اور محفوظ رہیں۔ اصل تباہی تو ان کی قیامت کے دن ہو گی۔ جس دن انہیں ان کے جرائم کی قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔