ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ المرسلات (77) — آیت 16

اَلَمۡ نُہۡلِکِ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿ؕ۱۶﴾
کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کیا؟ En
کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا
En
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟ En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

16۔ کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک [10] نہیں کر ڈالا؟
[10] یعنی ہمارا دستور یہ ہے کہ ہم اپنے نافرمانوں اور سرکشوں کو ایسا تباہ و برباد کر دیتے ہیں کہ ان قوموں کی تہذیب و تمدن کا نام و نشان تک صفحہ ہستی سے مٹا دیا جاتا ہے۔ ہم نے پہلی قوموں سے بھی یہی سلوک کیا تھا اور بعد میں ایسی کرتوتیں کرنے والوں کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کریں گے۔