ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ المرسلات (77) — آیت 13

لِیَوۡمِ الۡفَصۡلِ ﴿ۚ۱۳﴾
فیصلے کے دن کے لیے۔ En
فیصلے کے دن کے لئے
En
فیصلے کے دن کے لیے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

13۔ فیصلہ کے دن کے لیے [8]
[8] یہ تاخیر اس لیے کی جاتی رہی کہ جتنی مدت اللہ کے ہاں دار الامتحان کے لیے مقرر تھی وہ پوری ہو جائے۔ اور تمام لوگوں کے امتحان کا نتیجہ بولنے کا وقت آجائے۔ یوم الفصل کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ تمام لوگوں کو ان کے امتحان کا نتیجہ اور فیصلہ سنا دیا جائے کہ کون جنت کا مستحق قرار پاتا ہے اور کون دوزخ کا۔ اس کا دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جس دن اللہ کے فرمانبرداروں اور اللہ کے نافرمانوں کے درمیان جدائی ڈال دی جائے گی۔ کیونکہ وہ دونوں الگ الگ انجام سے دوچار ہونے والے ہیں۔