ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ المرسلات (77) — آیت 12

لِاَیِّ یَوۡمٍ اُجِّلَتۡ ﴿ؕ۱۲﴾
( یہ سب چیزیں) کس دن کے لیے مؤخر کی گئی ہیں؟ En
بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟
En
کس دن کے لیے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا ہے؟ En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

12۔ بھلا کس دن کے لیے (ان امور میں) تاخیر [7] کی گئی؟
[7] کافر لوگ عذاب کے لیے اور قیامت کے لیے جلدی مچاتے ہی رہے مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے مطالبہ کی کچھ پروا نہ کرتے ہوئے اس دن کے وقوع میں اتنی تاخیر کر دی جتنی اس کے اپنے اندازے کے مطابق پہلے سے طے شدہ تھی۔ اور جب وہ طے شدہ وقت یا دن آپہنچا تو پھر اس میں مزید تاخیر ناممکن تھی۔