ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الانسان/الدهر (76) — آیت 23

اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا عَلَیۡکَ الۡقُرۡاٰنَ تَنۡزِیۡلًا ﴿ۚ۲۳﴾
یقینا ہم نے ہی تجھ پر یہ قرآن اتارا، تھوڑا تھوڑا کرکے اتارنا۔ En
اے محمد (ﷺ) ہم نے تم پر قرآن آہستہ آہستہ نازل کیا ہے
En
بیشک ہم نے تجھ پر بتدریج قرآن نازل کیا ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

23۔ (اے نبی!) ہم ہی نے یہ قرآن تھوڑا تھوڑا کر کے آپ [27] پر نازل کیا ہے
[27] کفار مکہ کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک یہ اعتراض بھی تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ کے ساتھ قرآن تصنیف کرتے رہتے ہیں۔ پھر ہمیں سنا دیتے ہیں۔ اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہوتا تو ایک ہی بار نازل ہو جاتا۔ اس اعتراض کو نقل کیے بغیر اس کا جواب دیا جا رہا ہے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے تاکید اور تاکید مزید کے طور پر جمع متکلم کی تین ضمیریں استعمال فرمائیں ایک انا میں دوسرے نحن میں اور تیسرے ﴿نَزَّلْنَا میں۔ اتنی تاکید کے ساتھ فرمایا کہ یہ قرآن رسول کا تصنیف کردہ نہیں بلکہ ہم ہی نے اسے نازل کیا ہے اور تدریجاً نازل کیا ہے جس میں کئی مصلحتیں ہیں۔ جن کا ذکر قرآن میں متعدد مقامات پر گزر چکا ہے۔