ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ القيامة (75) — آیت 8

وَ خَسَفَ الۡقَمَرُ ۙ﴿۸﴾
اور چاند گہنا جائے گا۔ En
اور چاند گہنا جائے
En
اور چاند بے نور ہو جائے گا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

8۔ اور چاند گہنا [7] جائے گا
[7] چاند آج کل بھی عارضی طور پر گہناتا اور بے نور ہوتا رہتا ہے لیکن یہ محض چند ساعت کا کھیل ہوتا ہے۔ جب گردش کرتے کرتے سورج اور چاند کے درمیان زمین آجاتی ہے تو یہ طبعی طور پر گہنا جاتا ہے لیکن قیامت کو چاند مستقل طور پر بے نور ہو جائے گا۔ اس لیے کہ اس وقت یہ موجودہ نظام ہی درہم برہم ہو جائے گا۔