ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ المدثر (74) — آیت 50

کَاَنَّہُمۡ حُمُرٌ مُّسۡتَنۡفِرَۃٌ ﴿ۙ۵۰﴾
جیسے وہ سخت بدکنے والے گدھے ہیں۔ En
گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں
En
گویا کہ وه بِدکے ہوئے گدھے ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

50۔ جیسے [23] وہ بد کے ہوئے گدھے ہوں
[23] آخرت میں تو سب حالات ان کے سامنے آجائیں گے اور وہ اپنے جرائم کا اعتراف بھی کر لیں گے مگر آج ان کی یہ صورت حال ہے کہ اگر کوئی نصیحت کی بات کہی جائے تو اسے سننا بھی گوارا نہیں کرتے۔ اور وہاں سے یوں منہ موڑ کر بھاگ اٹھتے ہیں۔ جیسے جنگلی گدھے کسی شیر کی دھاڑ سن کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔ پھر پیچھے مڑ کر دیکھنے کا نام ہی نہیں لیتے۔