ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ المدثر (74) — آیت 2

قُمۡ فَاَنۡذِرۡ ۪ۙ﴿۲﴾
اٹھ کھڑا ہو، پس ڈرا۔ En
اُٹھو اور ہدایت کرو
En
کھڑا ہوجا اور آگاه کردے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

2۔ اٹھیے اور (لوگوں کو برے انجام سے) ڈرائیے [2]
[2] اس سورۃ کی ابتدا میں ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذمہ داری سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ کہ اب سونے کا وقت نہیں بلکہ جو لوگ اللہ کو بھول کر خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں انہیں بتائیے کہ انہیں اپنے اعمال کی جواب دہی کے لیے اپنے پروردگار کے حضور پیش ہونا ہے۔ لہٰذا اپنے برے انجام سے بچنے کی خاطر اللہ اور اس کے رسول کے احکام کی اطاعت بجا لاؤ۔