ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ المزمل (73) — آیت 8

وَ اذۡکُرِ اسۡمَ رَبِّکَ وَ تَبَتَّلۡ اِلَیۡہِ تَبۡتِیۡلًا ؕ﴿۸﴾
بلاشبہ تیرے لیے دن میں ایک لمبا کام ہے۔ En
تو اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرو اور ہر طرف سے بےتعلق ہو کر اسی کی طرف متوجہ ہوجاؤ
En
تو اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کر اور تمام خلائق سے کٹ کر اس کی طرف متوجہ ہوجا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

8۔ (لہٰذا رات کو) اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کیا کیجیے اور ہر طرف سے توجہ ہٹا کر اسی کی طرف متوجہ [9] ہو جائیے۔
[9] ﴿تَبَتُّلْ﴾ کا لغوی مفہوم :۔
﴿تَبَتُّلْ کے معنی کسی شے کو کاٹ کر کسی شے سے جدا کرنا اور بتل اور ﴿تبتل﴾ کے معنی ہر قسم کے دھندوں اور جھمیلوں سے توجہ ہٹا کر اور فراغت پا کر اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا اور خلوص نیت کے ساتھ عبادت الٰہی میں مشغول ہونا ہے۔ گویا یہ مقصد بھی دن کے کام کاج، ہنگاموں اور شور و شغب میں حاصل نہیں ہو سکتا۔ اس کے لئے بھی رات کو اٹھنا ہی مناسب وقت ہے۔