ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ المزمل (73) — آیت 17

فَکَیۡفَ تَتَّقُوۡنَ اِنۡ کَفَرۡتُمۡ یَوۡمًا یَّجۡعَلُ الۡوِلۡدَانَ شِیۡبَۨا ﴿٭ۖ۱۷﴾
پھر تم کیسے بچو گے اگر تم نے کفر کیا، اس دن سے جو بچوں کو بوڑھے کر دے گا۔ En
اگر تم بھی (ان پیغمبروں کو) نہ مانو گے تو اس دن سے کیونکر بچو گے جو بچّوں کو بوڑھا کر دے گا
En
تم اگر کافر رہے تو اس دن کیسے پناه پاؤ گے جو دن بچوں کو بوڑھا کردے گا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

17۔ اب اگر تم نے (اس رسول کا) انکار کر دیا تو اس دن (کی سختی) سے کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا بنا دے گا