ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الأعراف (7) — آیت 61

قَالَ یٰقَوۡمِ لَیۡسَ بِیۡ ضَلٰلَۃٌ وَّ لٰکِنِّیۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۶۱﴾
اس نے کہا اے میری قوم! مجھ میں کوئی گمراہی نہیں اور لیکن میں جہانوں کے رب کی طرف سے بھیجا ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا اے قوم مجھ میں کسی طرح کی گمراہی نہیں ہے بلکہ میں پروردگار عالم کا پیغمبر ہوں
انہوں نے فرمایا کہ اے میری قوم! مجھ میں تو ذرا بھی گمراہی نہیں لیکن میں پروردگار عالم کا رسول ہوں

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

61۔ اس نے کہا: ”برادران قوم! میں گمراہی میں پڑا ہوا نہیں بلکہ میں تمام جہانوں کے پروردگار کا رسول ہوں