ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الأعراف (7) — آیت 110

یُّرِیۡدُ اَنۡ یُّخۡرِجَکُمۡ مِّنۡ اَرۡضِکُمۡ ۚ فَمَا ذَا تَاۡمُرُوۡنَ ﴿۱۱۰﴾
جو چاہتا ہے کہ تمھیں تمھاری سر زمین سے نکال دے، تو تم کیا حکم دیتے ہو؟
اس کا ارادہ یہ ہے کہ تم کو تمہارے ملک سے نکال دے۔ بھلا تمہاری کیا صلاح ہے؟
یہ چاہتا ہے کہ تم کو تمہاری سرزمین سے باہر کر دے سو تم لوگ کیا مشوره دیتے ہو

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

110۔ وہ چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال [113] دے۔ اب تم کیا مشورہ دیتے ہو“
[113] اور بعض دوسری آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ موسیٰؑ کو جادوگر قرار دینے کی بات فرعون نے پہلے خود کی تھی بعد میں اس کے درباریوں نے ہاں میں ہاں ملا دی۔