ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الأعراف (7) — آیت 107

فَاَلۡقٰی عَصَاہُ فَاِذَا ہِیَ ثُعۡبَانٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۰۷﴾ۚۖ
تو اس نے اپنی لاٹھی پھینکی تو اچانک وہ ایک ظاہر اژدہا تھی۔
موسیٰ نے اپنی لاٹھی (زمین پر) ڈال دی تو وہ اسی وقت صریح اژدھا (ہوگیا)
پس آپ نے اپنا عصا ڈال دیا، سو دفعتاً وه صاف ایک اﮊدھا بن گیا

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

107۔ چنانچہ موسیٰؑ نے اپنا عصا ڈال دیا تو فوراً وہ ہو بہو ایک اژدہا بن گیا