ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الحاقة (69) — آیت 14

وَّ حُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُکَّتَا دَکَّۃً وَّاحِدَۃً ﴿ۙ۱۴﴾
اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھایا جائے گا، پس دونوں ٹکرا دیے جائیں گے، ایک بار ٹکرا دینا۔ En
اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے
En
اور زمین اور پہاڑ اٹھا لیے جائیں گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزه ریزه کر دیے جائیں گے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

14۔ اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی [11] چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا
[11] آغاز قیامت کے حوادث :۔
یہاں سے اب قیامت کی ان چند کیفیات کا ذکر شروع ہو رہا ہے، جن کا اس سورۃ کی آیت نمبر 3 میں اشارہ کیا گیا تھا۔ یعنی قیامت کا آغاز نفخہ صور اول سے ہو گا۔ اس نفخہ کا فوری اثر یہ ہو گا کہ سب جاندار مخلوق پر موت طاری ہو جائے گی۔ نظام کائنات درہم برہم ہو جائے گا۔ زمین میں پھنسائے ہوئے لمبے چوڑے پہاڑوں کے سلسلے نفخہ صور کی دہشت سے اس طرح ہو جائیں گے جیسے انہیں کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ بنا دیا گیا ہو۔