ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ القلم (68) — آیت 13

عُتُلٍّۭ بَعۡدَ ذٰلِکَ زَنِیۡمٍ ﴿ۙ۱۳﴾
سخت مزاج ہے، اس کے علاوہ بدنام ہے۔ En
سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے
En
گردن کش پھر ساتھ ہی بے نسب ہو En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

13۔ بڑا اجڈ ہے اور ان باتوں کے علاوہ بد اصل [11] بھی ہے
[11] ﴿زنيم﴾ کا معنی ایسا شخص ہے جس کا نسب مشکوک ہو وہ خود کو کسی دوسرے قبیلے سے ملا رہا ہو، اسی لحاظ سے اس لفظ کا معنی بد ذات بھی کیا جاتا ہے۔ بدنام بھی اور ولد الزنا بھی۔ عام مفسرین کا خیال ہے کہ یہ شخص ولید بن مغیرہ تھا۔ جو ابو جہل سے پہلے قریش مکہ کا رئیس تھا اور اس کے نسب کا اٹھارہ سال بعد پتہ چلا تھا۔ ﴿والله اعلم بالصواب﴾